شہباز شریف

شیخوپورہ ٹرین حادثہ، شہباز شریف کا اظہار افسوس

لندن (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میانوالی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کے مال گاڑی سے ٹکرانے کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حادثے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ خیال رہے کہ شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے