احسن اقبال

سندھ کی عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو ن لیگ کو موقع دیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر سندھ کی عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو (ن) لیگ کو موقع دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا بارہواں اجلاس نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ سے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی حکومت کے باوجود ہم نے سندھ کو ترقیاتی کے منصوبے دیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو (ن) لیگ کو موقع دیں، سندھ کی عوام کو خدمت کی منی بیک گارنٹی دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے