کیپٹن صفدر

غلط کیس بنانے والوں کیخلاف بھی کیس بننا چاہیے، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے۔

واضح رہے کہ میڈٰیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب انصاف پر یقین رکھتے ہیں، یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ محمد صفدر نے کہا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے