شہباز شریف

شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود پسند سیاسی بیانیے کا ایسا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کیلئے نفرت انگیز تقاریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تاہم کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پر مہم  ناقابل قبول اور  قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے