شہباز شریف

شہباز شریف کی 14 سال بعد حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میا ں شہباز شریف کی 14 سال بعد حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا تارڑ بھی چوہدری برادران کے گھر پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کے لیے اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی صدر شہباز شریف 14 سال بعد حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتام کی تحریک میں حمایت لی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جبکہ اس سے قبل آصف علی زرداری بھی ق لیگی قیادت سے حمایت کرنے اور عمران خان سے ناطہ توڑنے کا کہہ چکے ہیں۔ پاکستانی سیاست میں اب کیا ہونے جارہا ہے؟ سیاسی پنڈتوں کی نظریں شہباز شریف اور چوہدری برادران کی اس اہم سیاسی ملاقات پر لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے