مولانا فضل الرحمان

اشارے مل رہے ہیں کہ کھیل ختم ہوگیا، فضل الرحمان

ملتان (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  معنیٰ خیز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ کھیل ختم ہو چکا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امپائروہی ہوتاہےجونیوٹرل ہو،جب تک ووٹ پورے نہیں ہونگے، جلد بازی نہیں کرینگے، تحریک عدم اعتماد پرہم جلدووٹ پورےکرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق جرگہ تشکیل دے رہےہیں، جرگہ پی ڈی ایم کی جماعتوں پرمشتمل ہوگا۔ عدم اعتماد پرووٹ کم ہوئےتوپرانےتجربات سےفائدہ اٹھائیں گے، ابتدائی طور پر روابط کے مثبت نتائج ملے ہیں، حکومتی اتحادیوں سےکہاجائےگا بہت ہوگیا قوم پررحم کریں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں ہماراساتھ دیگی ، ووٹ چورناجائزحکومت کوتسلیم نہیں کررہے۔ حکومتی وزراء کو اسناد دینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کواچھے وزرا کا ایوارڈ کیوں نہیں دیا؟ معاشی ترقی ہوئی تو وزیرخزانہ کوتمغہ کیوں نہیں دیاگیا؟ ریاست مدینہ کےدعویداروں نےمذہبی امور کو تمغہ کیوں نہیں دیا؟

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے