شہباز شریف

شہباز شریف باہر آئیں گے اور پنجاب دوبارہ ان کے حوالے کیا جائے گا، سینئر تجزیہ کار

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک کے سینئر صحافی و تجزیہ کار نے انشکاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جلد یا بدیر باہر آنے والے ہیں جس کے لئے پلاننگ میں بھی مرتب کر دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ پنجاب ایک بار پھر شہباز شریف کے حوالے کیا جائے۔ تاہم یہ عدالتوں کے فیصلے ہیں کہ ثبوتوں اور آئین کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کو کب ضمانت دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جلد یا بدیر باہر آجائیں گے اور انہیں اچھی جگہ لے جانے کے لیے ساری گیم کور کی گئی ہے۔ ان کہا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اگر قربان کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا ہے تواس کے لیے بھی شہباز شریف سے بہتر آپشن شاید اور کوئی نہ ہو۔مگر دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان صاب کو اس کے لیے راضی بھی کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

واضح رہےکہ عارف حمید بھٹی نے  ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی اشارہ کیا کہ یہ سارے معاملات اتنے بھی آسان نہیں ہیں کہ جیسے نظر آتے ہیں اور ابھی سیاسی میدان میں کئی اور گھوڑے بھی تیار کھڑے ہیں جو کسی بھی قیمت پر ریس کے سرخیل کا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔تاہم یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائیگا کہ سیاسی منظر نامہ کیا نئے رنگ دکھاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہو رہا بلکہ بہت کچھ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے