احسن اقبال

پی ٹی آئی اور عمران نیازی پاکستان کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی مسلسل پاکستان کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی پاکستان کے دشمن سے نہیں سنا کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے، 2022 میں ایک نااہل وزیراعظم کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا، این آر او کے ذریعے عمران نیازی کو مسلط کیا گیا۔ 2019 سے لے کر 2022 تک پاکستان کی معیشت گرتی رہی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، پاکستان کی معیشت پر سیاست نہیں کی جاسکتی، گزشتہ حکومت کے اقدامات کے باعث دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ عمران خان مسلسل یہ فضا قائم کرتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا ہے، یہ وہ جنگ ہے جس کو ہائیبریڈ وار کہا جاتا ہے، ہم کسی مصلحت کے تحت حکمرانی نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بین الاقوامی سطح پر مسلسل یہ مہم چلا رہے ہیں امداد نہ دی جائے، کیا یہ پاکستانیت ہے؟ ملکی معیشت کو بحال کرنے کا چیلنج قبول کرکے سیاسی فیصلے نہیں کیے، سیلاب زدگان کے لیے ملنے والی امداد کو روکنے کے لیے یہ مسلسل مہم چلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے