کیا پاکستان پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو زردای کو اہم عہدہ دینے جارہی ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کیا پاکستان پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو زردای کو اہم عہدہ دینے جارہی ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نوجوان خون کو پارٹی کے عہدے دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کی شروعات آصفہ بھٹو زردای کو یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے سے کی جارہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے میں باقاعدہ طور پر اپنی پہلی شرکت کرکے اپنی سیاسی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے اور ان کی جگہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی اور باقاعدہ طور پر سیاست کے عملی میدان میں قدم رکھا تھا۔

آصفہ بھٹو نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی تھی بلکہ اس دوران تقریر میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، یہی نہیں بلکہ ان کے لباس، ان کے انداز خطابت اور سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو کئی لوگوں نے بینظیر بھٹو کے مشابہہ قرار دیا تھا، پی پی پی عہدیدار نے مزید کہا کہ انہیں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن میں مزید متحرک کردار کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

عہدیدار کا دعویٰ تھا کہ پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر، سابق وفاقی وزیر مرحوم احمد مختیار کے بیٹے کو بھی آنے والے مہینوں میں یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا چیپٹرز میں نئے چہرے متعارف کروائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے