نواز شریف

صدر کے خط کے بعد نوازشریف نے وزیراعظم کو اہم ہدایت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر عارف علوی کے خط کے بعد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے رابطہ کیا جس میں سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جواب میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے جواب کے لیے مشاورت تیز کر دی ہے، شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جس میں صدر کے خط کا مؤثر جواب دینے کی تجویز دی گئی۔ حکومتی ترجمان اور پارٹی رہنما اس حوالے سے اپنا بھرپور ردعمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے