شہبازشریف

عوام تکلیف میں ہیں، لوڈشیڈنگ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر اظہار  برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت ملک میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔

واضح  رہے کہ  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات چاہیے، عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شارٹ اورلانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے، شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ دورانیے میں واضح کمی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے