جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی شیڈول میں ترمیم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصولی کرنے کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 3 دن کا وقت رکھا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، لہذا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے 3 دن کا اضافہ کیا جائے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے 4 دن کیا جاسکتا ہے اور اسکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں تاہم الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر رد و بدل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے