کاوے موسوی براڈ شیٹ

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ مسترد، کاوے موسوی کا عظمت سعید سے معافی کامطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ مسترد کرتے ہوئے جسٹس (ر) عظمت سعید سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ کاوے موسوی نے  اعلان کیا ہے کہ اگر عظمت سعید نے معافی نہیں مانگی تو لندن ہائیکورٹ میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جسٹس (ر) عظمت نے رپورٹ میں مجھے سزا یافتہ قرار دیا لیکن سول توہین سےکرمنل ریکارڈ نہیں بنتا، جسٹس (ر) عظمت سعید کو اندازہ ہی نہیں کہ کرمنل اور سول توہین میں کیا فرق ہوتا ہے۔ کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرعلی زیدی رابطے میں تھے، جوڈیشل انکوائری میں کسی ایک شخص کا بیان نہیں لیا گیا جبکہ اہم گواہ میں تھا، رپورٹ میں حقائق چھپانے کی کوشش کی اور یہ رپورٹ عدلیہ کی تاریخ پرسیاہ دھبہ ہے، ارکان یا تو اس رپورٹ کی مذمت کریں یا پھرعوام کے سامنے سرجھکا کر چلیں۔

واضح رہے کہ کاوے موسوی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق انکوائری کرانی چاہیے تھی، عمران خان اس انکوائری پر یقین کرتے ہیں تو انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا حق نہیں، نیب کا حصہ رہنے والے شخص سے انکوائری کرانا ہی غلط تھا۔ عظمت سعید نے قوم کی خدمت نہیں کی بلکہ عدلیہ کیلئے شرمساری کا باعث بنے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سے انکوائری کرانا ’لومڑی سے مرغی کی حفاظت کرانے کے مترادف تھا‘۔ رپورٹ کو عدالتی انکوائری قرار دینا، باعث شرم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے