نواز شریف

نوازشریف کے طیارے کو این او سی جاری

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کے طیارے کو این او سی جاری کردیا گیا جبکہ ہمراہ آنے والے افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف فلائی دبئی کے طیارے بوئنگ 737-800 میں پاکستان آئیں گے۔ دیرینہ رفیق اسحاق ڈار نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء طیارے کے اترنے کی جگہ بتانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارسال کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرنے مسلم لیگ ن کے قائد خصوصی پرواز میں آئیں گے جو 152 مسافروں کو لے کرپاکستان پہنچے گی۔

اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر تک قیام کریں گے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا، نوازشریف اسلام آباد ائرپورٹ سے لاہور جائیں گے۔

عدالتی فیصلوں سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتیں تو آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، اس میں کوئی عجوبہ نہیں ہے۔ خصوصی طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ سینیٹر عرفان صدیقی کے علاوہ ان کا ذاتی اسٹاف ہوگا۔

ڈاکٹر عدنان اور قریبی ساتھی ناصر جنجوعہ کے علاوہ طیارے میں 24 صحافیوں، اینکرز کے علاوہ لیگی کارکنان بھی سوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے