پارلیمنٹ

قومی اسمبلی میں کل بجٹ منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے آج اور کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ کی کل منظوری کا امکان ہے جس میں 413 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میںں لازمی اخراجات پر بحث ہوگی اور ووٹنگ نہیں ہوگی۔ قومی اسمبلی مختلف وزارتوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 133 مطالبات زر کی بھی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے