یوم القدس

یوم القدس، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم القدس منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم القدس کے موقع پر کراچی میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ نمائش سے تیب سینڑ تک نکالی گئی۔ ریلی کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار اور رضا کار موجود تھے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی القدس ریلی آبپارہ چوک سے شروع ہوکر سرینا چوک میں اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سمیت بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے نعرے بھی لگائے۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم القدس کی مناسبت سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی اسلام پورہ سےشروع ہوکر اپنےمقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ پشاور میں یوم القدس کی مناسبت سے پشاور میں ریلی نکالی گئی جامعہ کوچہ رسلدار سے ریلی برآمد ہو تھی۔ بینر اٹھائے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی اور کشمیر اور غزہ میں ظلم اور بربریت کی مزمت کی۔

آزاد کشمیر بھر میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ ضلع جہلم ویلی ، ضلع نیلم باغ پونچھ اور سدھنوتی میں نماز جمعہ کے بعد غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے