شہباز شریف

وزیرِاعظم آج اہم دورے پر مصر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر آج مصر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اہم کانفرنس سے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 7 نومبر کو شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی انصاف پر کارروائی کی ضرورت پر غور ہوگا، وزیراعظم ورلڈ لیڈرز سمٹ میں اہم مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے، ناروے کے ہم منصب کے ساتھ شہباز شریف گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 7 نومبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے