وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر ممکن قدام اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فور طور پر ہر ممکن قدم اٹھائے۔ ان  کا کہنا ہے کہ  پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر  رہی ہے، اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر  اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے، غزہ پر بمباری فوری طور پر ر کوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے