ناصر حسین شاہ

پی ڈی ایم جب تک بلاول بھٹو کی بات پر عمل کرتی رہی کامیاب رہی، ناصر شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم جب تک پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی بات پر عمل کرتی رہی کامیاب رہی، ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پی ڈی ایم کہاں ہے؟ اسے کہیں پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو کامیابی اس وقت ملے گی جب سب ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم نے جب بھی کوئی نوٹس لیا قیمتیں بڑھتی گئی ہیں، وفاقی حکومت کوئی اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کا ساتھ ہیں لیکن ان سے اچھے کی امید کم ہے۔

واض رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی اور آٹا پورے ملک میں مہنگا ہے، کیا اس میں قصور سندھ کا ہے؟ موجودہ صوتحال میں پی پی نے کبھی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی۔  پیپلزپارٹی ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے، ملکی مفادات پر ہوسکتا ہے کسی بات پر وفاقی حکومت کو بھی سپورٹ کریں لیکن وفاقی حکومت کی نااہلی پر کوئی دورائے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے