مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کیجانب سے این اے 133 کیلئے امیدوار کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما کے وفات پر خالی ہونے والی نشست کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنے نئے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ جہاں پانچ دسمبر کو پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گزشتہ روز مرحوم پرویز ملک کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شائستہ پرویز ملک کے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ ن لیگ کی جانب سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

یاد رہے کہ این اے 133 کی سیٹ پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اس حلقہ سے جمشید اقبال چیمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی لاہور کی قیادت کو الیکشن کی بھرپور تیاری کا حکم دیا ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلم گل امیدوار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے