شاہ محمود قریشی مزید 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ خیال رہے کہ چار دن کا ریمانڈ پورا ہونے پر شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں بند کمرے میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی۔دوران سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکیل شعیب شاہین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ اس دوران  شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل مکمل کیے جبکہ سائفر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے بھی دلائل دیے۔

واضح رہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا جبکہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس وقت کے وزیراعظم کو سائفر سے متعلق بتا دیا تھا، سائفر چوری نہیں کیا، بطور وزیرِ خارجہ سائفر کو وزارتِ خارجہ کو بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے