سراج درانی

اپوزیشن سے بات کرنے کے دروازے ہم نے کبھی بند نہیں کیے، آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بلدیاتی ترمیمی بل سے متعلق کہا ہے کہ اگراپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کی خاطر مل بیٹھ کربات کریں گے۔ بات کرنے کے دروازے ہم نے کبھی بند نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ بل میں ترمیم کے لیے اپوزیشن اور حکومت کو ایک جگہ بٹھا سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوگا تو پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔ بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ خیال رہے کہ اس موقع پر  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جمعیت علمائے اسلام ف کو مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے