شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کاگندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ 10برس کی نسبت سب سے زیادہ ہوئی ہے،کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی بلا تعطل فراہمی سے گندم کی شاندار پیداوار ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال بارشوں اور  سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر فصل بروقت فیصلوں اور  بہترین گورننس کا ثبوت ہے، تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار  اور  پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ آئندہ سال حکومت اس سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا، گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا، صوبائی و وفاقی محکمے براہ راست کسانوں سے گندم خریں تاکہ کاشت کار کو بھرپور فائدہ پہنچے۔ انہوں نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں، گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے