شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 51 سے اپنے بیٹے کو کسی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے بطور آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 51 کے لیے اپنے امیدوار کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے