راجہ فاروق حیدر

نوازشریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ راجہ فاروق حیدر

راولپنڈی (پاک صحافت) راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو نااہل کر کے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے راولپنڈی میں ن لیگ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام نواز شریف کے استقبال سے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔ نواز شریف کو وطن واپسی کے بعد سب سے پہلا دورہ آزاد کشمیر کا کرنے کی دعوت دوں گا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہر شہر گاؤں اور قصبے سے کارکنان مسلم لیگ ن لاہور پہنچیں گے۔ 2017 میں نواز شریف کو نااہل کر کے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، 21 اکتوبر سے پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینار پاکستان جلسے میں آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان بھر میں مقیم کشمیری شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے