افغان باشندے

افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد (پاک صحافت) افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن قوتیں افغان باشندوں کی واپسی کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں، چمن اور اسپین بولدک میں پر تشدد احتجاج سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ ہے۔ افغان کیمپس یا نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذموم عناصر کو سیکیورٹی اہلکاروں کی افغانوں سے زور زبردستی کی تصاویر، ویڈیو بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان تصاویر اور ویڈیوز کو پاکستان کے خلاف بطور پروپیگنڈا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر فائرنگ کروانے کے منصوبے کا مقصد فوری انتشار پھیلانا ہے، گھناؤنے منصوبے کا مقصد انخلاء کا عمل سبوتاژ کرکے پاک افغان کشیدگی بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے