کنور دلشاد

حکومتی ترجمان صرف سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن کی خود مختاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک آکر بھی ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں اور ماضی میں بھی وہ ایسا ہی کرتے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔ کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوا ل ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا اور سیکریسی ختم ہوجائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آکر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے