خواجہ سعد رفیق

حکومتی ارکان اسمبلی کی بھاری تعداد عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بھاری تعداد عمران خان کی نااہلی اور عوام دشمن اقدامات و پالیسیوں سے تنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ایم این ایز کو سنبھال کر رکھیں تو عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی۔ آپ کے ممبرز آپ کے ساتھ نہیں وہ تو نکل گئے ہیں، آپ کے اراکین آپ کو منہ پر کہہ چکے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ایک ڈیڑھ سال میں معیشت بہتر کرنا اور مسائل حل نہیں ہوسکتے، ایک ڈیڑھ سال میں یہ ہوسکتا ہے کہ چیزوں کو ٹریک پر ڈالیں۔ کیا لوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو آتا ہے، ہمیں بھی آتا ہے، فضل الرحمٰن نے لوگوں کو باہر نکالنے کی اپیل کی تو حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، دیکھتے ہیں ہمیں کون روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوا یا ڈیڑھ سال انتخابات کا انتظار کرنا ممکن نہیں، چاہتے ہیں فوری انتخابات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے