رانا ثناءاللہ

شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران کو بیماری کا دورہ پڑ گیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، دراصل عمران کو 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی اور جب ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھے۔ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے پر معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں اور فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لیے جھوٹی رپورٹ بنوائی۔ الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لیے تھی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑیں، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے