سعید غنی

الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو مفلوج بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو مفلوج کرنے کے کوشش کی جارہی ہے۔  سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مرضی کے قوانین بنانے کے لئے بضد ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکی دی گئی ہے کہ آپ کی فنڈنگ بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو فنڈ نہ ملنا بہت بڑی بلیک میلنگ ہے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہال میں کیمرے لگائے گئے، پھر اب حکومت کہہ رہی ہے کہ صاف شفاف الیکشن کرائیں گے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وہ صاف شفاف الیکشن دھاندلی کی مشین کے ساتھ کرانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کو مفلوج بنانے کی سازش ناکام بنائیں گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ اس کابینہ میں سب نالائق ہیں، کون اتنا نالائق تھا جس نے بتایا کہ سندھ سے 16 لاکھ ٹن گندم چوری ہوگئی، حالانکہ سندھ نے 12 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے