انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے سیٹنگز میں sensitive content controlکے نام سے نیا آپشن متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام نے سیٹنگز میں نیا آپشن متعارف کروایا ہے جو کہ sensitive content controlکے نام سے ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی، حساس اور پر تشدد مواد کو اپنی پروفائل پر آنے سے روک سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر دکھائی دینے والا مواد ایپ کی تجاویز کے منافی ہے اور صارف کی پسند کے خلاف ہیں تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے آپ انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد آپ کو  sensitive content control کا آپشن دِکھائی دے گا اس کا انتخاب کرنے کے بعد تین مزید آپشنز اسکرین پر موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلا آپشن Allow: اسے اِن ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس قسم کا مواد دکھائی دے گا۔ دوسرا آپشن Limit: اس آپشن میں ایسے مواد کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔ تیسرا آپشن Limit even more: اس میں اس طرح کے مواد کی تعداد بالکل ہی محدود ہوجائے گی۔ تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے