اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ، شامی ایئر ڈیفنس نے حملوں کو ناکام بنا دیا

اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ، شامی ایئر ڈیفنس نے حملوں کو ناکام بنا دیا

دمشق (پاک صحافت)  اسرائیل نے شام کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کرتے ہوئے شامی دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کردیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنادیا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا، اسرائیلی میزائل حملوں کو شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔

شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید اسرائیلی حملوں کو روکنے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو متحرک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو بھی اسرائیلی نے جولان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے کئی میزائل داغے، تاہم شامی افواج نے تمام میزائل ہوا ہی میں تباہ کردیے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں جنوبی علاقے کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں صرف مادی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال 13 جنوری کو شام کے مشرق میں ہتھیاروں کے ڈپوؤں اور عسکری ٹھکانوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے