نصیر الدین شاہ

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول ادکار نصیر الدین شاہ  بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے۔ نامور اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بڑھتی مذہنی منافرت پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہیں حالات کی کوئی پروا نہیں ہے۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہورہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں، بھارتی وزیراعظم تو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے