سی ٹی ڈی

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور (پاک صحافت) سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 19 ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، جبکہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیز مواد، 16 عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی پی او لوئر دیر نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کے موقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے