عرفان صدیقی

نوازشریف آئندہ دو ماہ میں پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سنبھالنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ رہنماؤں کا خیال ہے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے سے پیدا ہونے والی مایوسی کا سدباب کیا جائے۔ پارٹی کی مضبوطی کیلئے نواز شریف ارکان پارلیمنٹ اور ورکرز سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل سنیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز حکومتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، امکان ہے کہ آئندہ دوماہ تک نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے