رانا ثناءاللہ

سیکیورٹی ادارے عزم و حوصلے کیساتھ دہشتگردی کی لعنت کا مقابلہ کررہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بے گناہ لوگوں کی شہادت اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو بھرپور استقبال کریں گے۔ یہ تجویز ہے کہ سیاستدان کو نگراں وزیراعظم ہونا چاہیے، تجویز ہے کہ ٹیکنو کریٹ یا ریٹائرڈ جج کو نگراں وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ہماری پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام دیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شیڈول میں نہیں ہے، پرانی مردم شماری پر صرف ایم کیو ایم کو اعتراض تھا اس پر تو سب کو اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے