خورشید شاہ

پیپلزپارٹی 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سولر پلیٹ کے ذریعے 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟ آپ کو پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کل عدالتیں بھی خط لکھ رہی ہیں، یہ کون کروا رہا ہے؟ کیا اس میں عالمی قوتیں بھی ملوث ہیں یا نہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ایسے اقدامات سے حکومتیں نہیں جاتیں، لیکن ملک کی بدنامی ضرور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی قسط ملنے سے ہمیں عارضی طور پر ریلیف تو مل جائے گا، لیکن ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ہمیں مستقل حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے