مریم نواز

عمران خان ملک کو تباہ کرکے الزام شہبازشریف پر لگا رہے ہیں۔ مریم نواز

بہاولپور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو تباہ کرکے الزام شہباز شریف پر لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں مہنگائی کا احساس ہے، جس وقت عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی اگر اسی وقت الیکشن کروا دیتے تو (ن) لیگ کو دوتہائی اکثریت ملتی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 12 سال تک اقتدار میں رہنے کا منصوبہ بنا کر آئے تھے، اگر وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو ملک مزید تباہ ہوجاتا۔ نواز شریف نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، آج عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھوسہ اور ڈیم والے بابا سمیت 5 افراد کے ٹولے نے ملک کو تباہ کیا، اب مسلم لیگ (ن) اس تباہی کی مرمت کررہی ہے، انشاءاللہ جلد ہی ملک کو سجانے کا وقت بھی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے