آصف زرداری

صدارتی انتخاب میں ق لیگ اور آئی پی پی کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق نے آصف علی زرداری کیلئے بطور صدر مملکت حمایت کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارتی الیکشن کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پہنچے اور صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی کمیٹی میں نوید قمر، سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار شامل تھے ۔

اس موقع پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میں پیپلزپارٹی کے وفد اور اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہتا ہوں، اعزاز کی بات ہے کہ یہ میرے گھر آصف علی زرداری کیلئے ووٹ مانگنے آئے، استحکام پاکستان پورے دل سے ان کے ساتھ ہے۔

پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وفد صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ بھی گیا۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وفد میں اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، خورشید شاہ ،راجا پرویز اشرف وفد میں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق نے صدر مملکت کے الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کی ہقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے