اسلام آباد ہائیکورٹ

نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے