پی ڈی ایم

سینیٹ انتخابات ، پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں سے معاملات طے

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے دیگر جماعتوں سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق جماعت اسلامی بھی سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پرپی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کے پی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پرپی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ بھی شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچا ، احمد کریم کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی بھی شریک ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک اور حاجی ہدایت اللہ خان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن ، جے یو آئی  اور اے این پی امیدوار جنرل نشستوں پر انتخابات لڑیں گے، پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ ، جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر سینٹ الیکشن لڑے گی۔ خیال رہے کہ معاملات طے ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں خیبر پختونخوا میں سنیٹ انتخابات میں پانچوں نشستیں جیتنے کے لئے پرُامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے