محسن نقوی

جڑانوالہ واقعے کے متاثرین کیلئے نگراں وزیراعلی پنجاب کا 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

فیصل آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ واقعے کے متاثرین خاندانوں کو فی کس 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی سید محسن نقوی نے فیصل آباد کی صابری مسجد میں امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چرچ میں ہم نے کابینہ کا اجلاس کیا۔ کابینہ میٹنگ میں طے پایا کہ متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے دیں گے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 72 گھنٹوں میں امدادی چیک متاثرین کو مل جائیں گے۔ متاثرین کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے گرجا گھر جلے ہیں، حکومت انہیں اصلی حالت میں بحال کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے