سینیٹ

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی، عبدالقدوس، عبدالشکور خان سمیت دیگر کامیاب

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیئے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے اسلم ابڑو اور جام سیف اللہ خان کا نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی اور آزاد امیدوار عبدالشکور خان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور چھ امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کئے گئے جس کے مطابق اسلام آباد سے ایک، سندھ سے دو جبکہ بلوچستان سے تین سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے