خورشید شاہ

امید ہے پی ڈی ایم کیساتھ معاملات بن جائیں گے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پی پی پی کے پی ڈی ایم کے ساتھ معاملات بن جائیں گے اور اپوزیشن مل کر نااہل حکومت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں مل سکتے کیونکہ یہ لوگ عوامی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔ ناقص کارکردگی کی وجہ سے معاشی اور انتظامی سمیت ہر طرح کے حالات خراب ہیں جبکہ حکومت عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ اس طرح معاملات نہیں سلجھائے جاتے۔ کسی جماعت پر پابندی لگانی ہے تو پارلیمنٹ میں اس کو لانا چاہئے۔ حالات خراب کرکے حکومتی نالائقی اور منہگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے