سیلاب پاک فوج

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے پاک فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی دستے سندھ میں حیدر آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز سمیت دیگر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی کے لیے 2 خصوصی آرمی ہیلی کاپٹر کراچی سے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز ہوسکیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پیک راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، جبکہ ضرورت کے مطابق طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بھی مصروف ہیں۔ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں پاک فوج اور ایف سی کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ نصیر آباد، لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی بھرپور فراہمی جاری ہے۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 4 پروازیں کر کے ان علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے