شاہد خاقان عباسی

ہم اقتدار کے خواہشمند نہیں، چاہتے ہیں ملک کا نظام آئین کے مطابق ہو۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اقتدار کا حصول ہمارا ہدف اور مقصد نہیں بلکہ ہم ملکی نظام کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 22 افراد کو جانتے ہیں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور دیکھنا حکومت ایک دن بیساکھیوں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ 22 لوگ ہٹ جائیں تو حکومت اکثریت کھو دے گی پھر شاید عدم اعتماد کی ضرورت نہ پڑے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتطار کررہے ہیں کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلے جبکہ اس حکومت کے ساتھ نہ اتحادی اور نہ بہت سے ارکان ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق فیصلے جماعت وقت پر کرتی ہے جبکہ میں وزیراعظم کے عہدے کا خواہشمند ہوں نہ طلب گار۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے