بلاول بھٹو

سیلاب سے ہمیں تاریخی نقصان ہوا۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہمیں تاریخی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے منہدم گھروں کی تعمیرنو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے سندھ میں انقلاب شروع ہو رہا ہے، صوبے میں سیلاب متاثرین کے لئے 20 لاکھ گھر بنانے ہیں، یہ اتنے مضبوط گھر ہیں کہ اب کوئی سیلاب آیا تو نقصان نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج سے آپ کے خوشی کے دن شروع ہو رہے ہیں، وعدہ ہے کہ جس کے گھر کو نقصان ہوا اسے مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔ ہمیں پورے صوبے میں 20 لاکھ گھر بنانے ہیں، ان گھروں کی تعمیر میں وقت تو ضرور لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالکانہ حقوق نہ ہوں تو احساس تحفظ نہیں ہوتا، ہم ان گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے، جس کے بعد آپ کی مرضی ہے جو چاہے کریں، ہم نے ایک سانحہ کو مواقعوں میں تبدیل کیا ہے، آپ کی مالی صورتحال سیلاب سے پہلے والی صورتحال سے بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے