ڈونلد ٹرمپ امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ، عہدے سے برطرف کرنے کا مسودہ تیار کرلیا گیا

ڈونلد ٹرمپ امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ، عہدے سے برطرف کرنے کا مسودہ تیار کرلیا گیا

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے جلد ہی عہدے سے برطرف کرنے کے لیے ڈیموکریٹس نے مواخذہ تیار کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس نے 4 صفحات پر مشتمل مسودہ تیار کرلیا، مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مواخذے کا مسودہ پیر کو ایوان نمایندگان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تیار کیے گئے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر امریکیوں کو کیپٹل ہل پرحملے کے لیے اکسایا اس لیے ڈونلڈٹرمپ کو جلد عہدے سے برطرف کیا جائے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کی تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ کیا جس پرنومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں اور امریکی صدر کا نئی انتظامیہ کی افتتاحی تقریب میں نہ آنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ

امریکہ نے ٹیلی گرام چینل “غزہ ہالہ” اور اس کے بانی پر بھی پابندی لگا دی

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن کے نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے