مریم اورنگزیب

سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی سے متعلق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے کہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی سے متعلق امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے اس امر کو سراہا کہ قومی ادارہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی سے متعلق جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ ریڈیو پاکستان اس وقت ملک کا واحد نشریاتی نیٹ ورک ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کو فوری معاونت اور مدد فراہم کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی نشریات شروع کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی مدد وبحالی کے لیے سرگرم امدادی اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ اور ضلعی فلڈ کنٹرول رومز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کے لیے اسٹوڈیوز میں جدید خطوط پر لائیو کالز کا نظام بھی وضع کریں جہاں امدادی اداروں کے نمائندے متاثرین کی براہ راست کالز اور پیغامات سن کر انہیں بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے