مریم اورنگزیب

کان کھول کر سن لیں، الیکشن اگست 2023ء میں ہوں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لیں، الیکشن اپنے مقررہ وقت اگست 2023ء میں ہوں گے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو آج باتیں کیں وہ 4 سال کے دوران کیوں نہیں کیں؟ نہ آپ نے ملک میں کوئی یونیورسٹی بنائی اور نہ ہی کوئی اسپتال، نہ ایک کروڑ نوکریاں دے سکے اور نہ ہی 50 لاکھ گھر بنائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو ایچ نائن میں جلسہ کرنے کی اجازت دی، اگر آپ کا احتجاج پرامن تھا تو اسلحہ کیوں جمع کیا؟ میٹرو اسٹیشن اور درختوں کو جلانا کوئی جمہوریت نہیں۔ ایک شخص کی ذہنی حالت تشویشناک ہے، انہیں مشورہ دیا تھا کہ سکون کی گولی کھا کر پاکستان کی عوام کو آرام کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام عمران خان سے سوال پوچھتی ہے کہ چار سال آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟ آج کہتے ہیں مجھے دو تہائی اکثریت چاہیے، انہوں نے پچھلے چار سال عوام کیلئے کیا کام کیا، کوئی منصوبہ عوام کو نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے